: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
مظفرنگر، 4 ؍مئی(آئی این ایس انڈیا )
جائیدادکے تنازعہ کی وجہ سے 35سالہ ایک شخص کو اس کے بھائی اور تین مسلح
حملہ آوروں نے مبینہ طور پر گولی مار کرہلاک کر دیا۔یہ واقعہ کھنجاہ پور
گاؤں کا ہے۔پولیس نے آج بتایا کہ متاثرہ کی شناخت پردیپ کے طور پر کی گئی
ہے جس کو کل جائیداد کے
تنازعہ میں اس کے بھائی سنجیو اور تین دیگر افراد
نے گولی مار کر ہلاک کر دیا۔انہوں نے بتایا کہ پردیپ کے والد آزاد نے سنجیو
اور اس کے ساتھیوں کے خلاف شکایت درج کرائی ہے ، جس کے بعد ملزمان کے خلاف
ایف آئی آر درج کر لی گئی ہے ۔انہوں نے بتایا کہ مفرور ملزمان کو گرفتار
کرنے کی کو شش کی جا رہی ہے ۔